آج کا دن کیسا رہے گا
حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل
بسلسلہ ملازمت کسی اہم تبدیلی کا امکان نہیں ہے بس اپنے فرائض ہوشمندی کے ساتھ انجام دیتے رہئے، دوستوں سے حسب سابق دور رہنا ہی آپ کے حق میں بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔
ثور:
22 اپریل تا20 مئی
اپنے مزاج کو کسی بھی مرحلے پر سخت نہ کریں، مخالفین سے نہ الجھیں بلکہ کوشش کریں کہ اختلافات کسی نہ کسی طرح ختم ہو جائیں اور اپنے مزاج کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں، ورنہ بیمار بھی ہو سکتے ہیں۔
۔
جوزا:21 مئی تا21 جون
والدین سے فائدہ ہو سکتا ہے یہ عرصہ گھریلو معاملات کو سنوارنے کے سلسلے میں آپ سے تعاون کر سکتا ہے چند ناراض رشتہ داروں سے بھی صلح کے امکانات روشن ہیں۔
سرطان:22 جون تا 23 جولائی
اپنی ذاتی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے ہر کام کیجئے، کسی دوسرے پر خواہ وہ کتنا ہی قریبی عزیز کیوں نہ ہو بہت کم اعتماد کیجئے کیونکہ دوسروں کی رائے پر چلنے والا فرد بہت کم کامیاب زندگی بسر کرتا ہے۔
اسد:24 جولائی تا 23 اگست
سیاسی و سماجی کاموں سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے بھی یہ عرصہ بڑی اہمیت کا حامل ہو سکتا ہے اگر انہوں نے گزشتہ کی طرح کوئی غلط قدم نہ اٹھایا تو مقاصد بڑی حد تک حاصل ہو سکتے ہیں۔
سنبلہ:24 اگست تا 23 ستمبر
یہ عرصہ آپ سے سخت جدوجہد کا طلب گار ہے خاص طور پر وہ افراد جن کا تعلق کسی بھی کاروبار سے ہے خصوصی توجہ کے ساتھ متعلقہ امور انجام دیں بصورت دیگر حالات بگڑ بھی سکتے ہیں۔
میزان:24 ستمبر تا 23 اکتوبر
ایک بار پھر ہم آپ کو یہی مشورہ دیں گے کہ اپنے ارادوں کو اعتدال پسندی کا گر سکھائیے تاکہ ان بدمزگیوں کا خاتمہ ہو سکے جو کہ آپ کو عموماً پریشان کرتی ہیں، تعلیمی معاملات توقع کے مطابق طے پا سکتے ہیں۔
عقرب:24 اگست تا 22 نومبر
آپ خواہ کوئی کاروبار کرتے ہوں فائدے کی توقع رکھی جاسکتی ہے شادی شدہ افراد کا گھریلو ماحول قدرے بہتر رہے گا، عشق و محبت کے معاملات میں اپنے ذہن کو نہ الجھائیے۔
قوس:23 نومبر تا 22 دسمبر
حالات خواہ کوئی رخ اختیار کر جائیں آپ جذباتیت کا مظاہرہ نہ کریں آپ غلط بات برداشت نہیں کرپاتے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ مخالف کو آئندہ کوئی غلطی کرنیکی جرأت نہ ہو سکے۔
جدی:
23 دسمبر تا 20 جنوری
آپ کے چند قریبی عزیز بلا کسی اہم وجہ کے آپ کو پریشان کرنے کی غرض سے گھر میں پھو ٹ ڈالنے کی کوشش کریں گے، آپ موثر انداز سے اس کا سدباب ضرور کیجئے تاکہ حالات بہتر رہ سکیں۔
دلو:21 جنوری تا 19 فروری
محبت کے معاملات حوصلہ افزاء رہیں گے لہٰذا اسی دوران اپنے والدین کی مدد حاصل کر لیں انشاء اللہ آپ کا یہ محبوب ہی زندگی بھر کا ساتھی بن سکتا ہے، دماغ پر لا حاصل خیالات کا بوجھ قدرے زیادہ رہے گا۔
حوت:20 فروری تا 20 مارچ
کاروباری سلسلے میں بنائی ہوئی اسکیموں کو عملی شکل ضرور دیں آپ کی کامیابی یقینی ہے، والدین سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں، تعلیمی سلسلے میں بنائی ہوئی اسکیم کامیاب ثابت ہو سکتی ہے۔
No comments:
Post a Comment