Monday, February 8, 2016

70سال پہلے کی پیشنگوئی پوری ہونے کا وقت آ گیا

دنیا بڑے خطرے سے دوچار، 70سال پہلے کی پیشنگوئی پوری ہونے کا وقت آ گیا

  پیر‬‮ 8 فروری‬‮ 2016  |    PM  9:57:31
ان لوگوں کا کہنا ہے کہ آج سے 70سال قبل ایک پیش گوئی کی گئی تھی کہ اسی طرح سیارے ایک قطار میں آئیں گے اور کشش ثقل بڑھ جانے کے باعث زمین پر زلزلے بہت زیادہ آئیں گے۔ اس کے بعد دنیا پر تین دن کے لیے مکمل اندھیرا چھا جائے گا اور پھر دنیا ختم ہو جائے گی۔ ویب سائٹ ”ٹروتھرنیوز“ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے اس طرح خاتمے کے متعلق کئی رومن کیتھولک راہبوں و دیگر مذہبی پیشوا?ں کی طرف سے پیش گوئی کی جا چکی ہے۔ حال ہی میں میری جولی جہینے (Marie Julie Jahenny) نامی خاتون نے بھی اس طرح سیاروں کے ایک قطار میں آنے، اس کے بعد تین دن کے لیے اندھیرا چھانے اور پھر دنیا کے ختم ہو جانے کی پیش گوئی کی تھی۔میری جولی فرانسیسی خاتون تھی جس کا انتقال 1941 میں ہوا تھا۔ایک قطار میں آنے والے پانچوں سیاروں کو کسی آلے کی مدد کے بغیر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ان سیاروں کے نظارے کا آغاز بدھ کی صبح ہوا جو 20 فروری تک جاری رہے گا، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ عطارد اس عرصے کے آخر میں مدھم ہوجائے گا۔ماہرین کے مطابق ان سیاروں کو دیکھنے کا بہترین وقت صبح سورج طلوع ہونے سے 45 منٹ قبل تک ہے۔اس کے بعد ایک بار پھر ان سیاروں کو ایک ہی صف میں رواں سال 13 اگست سے 19 اگست تک دیکھا جا سکے گا۔ مگر اگلی بار یہ منظر شام کے وقت دیکھا جا سکے گا اور زمین کا جنوبی نصف کرہ اسے دیکھنے کی بہترین جگہ ہوگی۔برطانوی اخبار ”ڈیلی سٹار“ کی رپورٹ کے مطابق آخری مرتبہ سیاروں کو زمین سے دسمبر 2004ئ کے آخر اور جنوری 2005ءکے اوائل میں دیکھا گیا تھا۔

No comments:

Post a Comment