عمران اور قادری سمیت 27رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری
بده 10 فروری 2016 |
PM 14:35:40
|
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے دوران دفعہ 144کی خلاف ورزی پر عمران اور طاہرالقادری سمیت 27رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق عدالت میں علاقہ مجسٹریٹ وقاص رشید نے دھرنے کے دوران دفعہ 144کے تحت لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر عمران خان ،طاہرالقادری ،اسد عمر اور سیف اللہ نیازی سمیت 27رہنماوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے مقدمے میں ڈی جے بٹ کی بریت کی درخواست بھی خارج کردی۔
No comments:
Post a Comment